ترکیہ میں سب سے بڑا بین الاقوامی ایوی ایشن اینڈ ٹیکنالوجی میلہ
استنبول: ترکیہ میں سب سے بڑا بین الاقوامی ایوی ایشن اینڈ ٹیکنالوجی میلے کا انعقاد ہوگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ میںعالمی سطح کا سب سے بڑا ایوی ایشن اینڈ ٹیکنالوجی میلہ جو ٹیکنوفیسٹ کے نام سے مشہور و معروف ہے، استنبول میں شروع ہوگیا۔ حکام کے مطابق میلے میں دفاعی کمپنیوں کے اسٹال، جدید ترک ہتھیار اور فضائی ٹیکنالوجی زائرین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ ٹیکنوفیسٹ میں پیش کیے گئے ترکیہ ساختہ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں میں گہری دلچسپی حالیہ برسوں میں ملک کی دفاعی صنعت کی تیز رفتار ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔