اسلام آباد:۔ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کا جائزہ مشن 7ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے حوالے سے تکنیکی مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا، جس کے بعد اگلی قسط جاری کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن اسلام آباد کے بجائے کراچی پہنچا جہاں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات شروع ہوں گے۔جائزہ مشن آج جمعرات کواسٹیٹ بینک میں تکنیکی مذاکرات شروع کرے گا۔
آئی ایم ایف دو ہفتے تک پاکستان کی معیشت کا جائزہ لے گا۔ یہ 7ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ ہے، جائزہ مشن کی رپورٹ کی بنیاد پر اگلی قسط جاری ہو گی۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد پاکستان کی معاشی صورتحال کا جائزہ لے گا، اسی طرح حالیہ سیلاب کا معیشت پر اور بجٹ اہداف پر اثرات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔