ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اسٹیل ملز کا جنرل منیجر لوہا چوری کے الزام میں گرفتار

کراچی:۔ پاکستان اسٹیل ملز کا جنرل منیجر اسٹورز سے لوہا چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ بن قاسم پولیس نے پاکستان اسٹیل سے قیمتی سامان کی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ادارے کے افسر کو چوری کے سامان سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

بن قاسم پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل کے جنرل منیجر اسٹورز سید سعادت علی کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے چالیس کلو تانبا اور چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم مذکورہ گاڑی کے ذریعے قیمتی سامان خفیہ طور پر باہر منتقل کر کے مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو ضابطے کے تحت تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سعادت علی کی گاڑی سے چوری شدہ 40 کلو تانبہ برآمد ہوا، برآمد شدہ تانبہ لاکھوں روپے مالیت کا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

 ملزم اسٹیل ملز کے اےسی ٹی سی ڈپارٹمنٹ میں بطور منیجر کام کر رہا تھا، ملزم تانبہ اور دیگر اسکریپ مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا جبکہ ملزم سعادت علی پاکستان اسٹیل ملز کے چار محکموں کا جی ایم تھا۔

  • Aleem uddin

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں