ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول جودودھ اورشہدکی نہریں بہاناچاہتےوہ سندھ میں بہالیں،عظمیٰ بخاری کاشازیہ مری کےبیان پرردعمل

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شازیہ مری کے بیان پر ردعمل آگیا۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عقل کل بننے کی کوشش مت کریں، ڈکٹیشن بھی آپ دے رہے دھمکیاں بھی آپ دے رہے ہیں، جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں ہے وہاں خوامخواہ ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جو دودھ اور شہد کی نہریں بہانا چاہتے وہ سندھ میں بہالیں جہاں اُن کے پاس مینڈیٹ ہے، پنجاب نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو معلوم ہے اپنے لوگوں کے مسائل حل کیسے کرنے ہیں اور وہ حل کر بھی رہی ہیں، پنجاب حکومت بس آئی ایس پی کے تحت 12،12 ہزار روپے تقسیم نہیں کرسکتی۔

وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ایسے لالی پاپ آپ سندھ کے عوام کو دیں، بی بی 2022 سے نکل آئیں یہ 2025 ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں