قطر کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے دوحہ پر حالیہ فضائی حملے پر معذرت کے ردعمل میں بیان جاری کیا ہے۔
وزارت کے مطابق نیتن یاہو نے اس حملے پر معافی مانگی ہے جس میں قطری شہری بدرالدوسری جاں بحق ہوئے تھے۔ ترجمان نے تصدیق کی کہ امریکی صدر سے ملاقات کے دوران نیتن یاہو نے قطری وزیراعظم کو فون کر کے معذرت کی۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے قطر کی خودمختاری کو دوبارہ نشانہ نہ بنانے کی یقین دہانی کرائی، جبکہ امریکی صدر نے بھی وعدہ کیا کہ مستقبل میں اسرائیل کی جانب سے قطر پر کوئی جارحیت نہیں ہوگی۔