ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علیمہ خان کو پارٹی سربراہ بنانے کی مہم چلائی جارہی ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پارٹی میں مایوسی پھیلانے کی کوششیں ہو رہی ہیں اور یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کو کہا کہ آپ کی رہائی کے بجائے پارٹی میں اختلافات کو ہوا دی جا رہی ہے۔

گنڈا پور نے کہا کہ ویلاگر اختلافات بڑھا رہے ہیں اور علیمہ خان ان ویلاگران کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں بجائے اس کے کہ انہیں روکا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حفیظ اللہ نیازی ایسے مضامین لکھ رہے ہیں جن میں علیمہ خان کے نام کے ساتھ ’وزیراعظم‘ اور ’چیئرمین‘ لکھا جا رہا ہے، اور ایک مہم چلائی جا رہی ہے کہ علیمہ خان کو پارٹی کا چیئرمین بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پارٹی میں گروہ بندی ہورہی ہے اور ذاتی مفادات کے لیے کام کیا جا رہا ہے، اور انہوں نے موجودہ صورتِ حال کے حقائق بانیِ پی ٹی آئی کو بتا دیے۔

علی امین گنڈا پور نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے، اور یاد دہانی کرائی کہ اگر ہم بجٹ پیش نہ کرتے تو قانونی طور پر نااہل ہو سکتے تھے اور حکومت ختم ہو سکتی تھی۔

  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں