لندن: فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والے متعدد افراد کولندن پولیس نے ٹرافلگر اسکوائر میں ہونے والے بڑے احتجاج سے کم از کم 175 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی اپیلوں کے باوجود مظاہرہ کیا گیا، حکومت کی جانب سےمانچسٹر کی عبادت گاہ پر حملے کے بعد مظاہرہ نہ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔پولیس کی جانب سے احتجاج روکنے کے احکامات کے باوجود سیکڑوں افراد ٹریفلگر اسکوائر پہنچے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج منسوخ کرنا دہشت گردی کو جیتنے دینا ہے۔
میٹ پولیس کے مطابق احتجاج کے لیے وسیع پولیس وسائل درکار ہوں گے، مظاہرہ مزید کشیدگی پیدا کرسکتا ہے ، غیر حساس سمجھا جائے گا۔
پولیس نے ہفتہ کو لندن کے مرکزی علاقے ٹرافلگر اسکوائر میں ہونے والے بڑے احتجاج سے کم از کم 175 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، افسران مظاہرین کو زبردستی اٹھا کر لے جا رہے تھے جبکہ بیٹھے ہوئے کارکن اپنے پوسٹروں پر فلسطین ایکشن کے حق میں نعرے لکھ رہے تھے، دیگر افراد پولیس کیخلاف ’شرم کرو‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔