ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر سندھ، ان کی اہلیہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

کراچی:۔ سندھ ہائیکورٹ نے گورنر سندھ، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو گورنر سندھ، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنرایسٹ و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گیلانی ریلوے سوسائٹی گلشن میں میرا گھر زیر تعمیر تھا۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ، پولیس اور ریلوے حکام نے تعمیرات منہدم کر دیں، یہ تعمیرات گورنر سندھ اور ان کی اہلیہ کی ایماءپر گرائی گئی ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ماتحت عدالت نے گورنر سندھ اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ پولیس کو گورنر سندھ، ان کی اہلیہ، ڈی سی ایسٹ، ریلوے حکام اور ایس ایس پی ایسٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیر کی شکایت پر کارروائی کی ہے۔ اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور ٹی ایم سی گلشن کے وکیل سلمان صابر نے بھی وکالت نامے جمع کروا دیے ہیں۔

قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فریقین کے وکالت نامے آگئے اور آئندہ تاریخ پر سب کو سن لیں گے۔ عدالت نے فوزیہ نسرین کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔فوزیہ نسرین نے ماتحت عدالت میں 22-اے اور 22-بی کی درخواست دائر کی تھی جو مسترد ہوگئی۔

  • Aleem uddin

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں