ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان مہمان اپنے گھروں کو جائیں اورمحسن کشی بند کریں، خواجہ آصف

 اسلا م آباد:۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہزاروں طالبان کو عمران خان نے پاکستان لاکر بسایا اور اب پی ٹی آئی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ سالوں پر محیط مذاکرات اور وفود کے کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ برسوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جا رہا ہے، روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ 60 لاکھ افغان مہاجرین کی 60 سال مہمان نوازی کی قیمت ہم اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ افغان مہمان اپنے گھروں کو جائیں اور یہ مفت بری اور محسن کشی بند کریں، یہ کیسے مہمان ہیں جو میزبانوں کا خون بہاتے ہیں اور قاتلوں کو پناہ میسر کرتے ہیں۔

  • Aleem uddin

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں