ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بانی کی رہائی اولین ترجیح، ملاقات کیلیے ہر قانونی راستہ اپنائیں گے، وزیراعلیٰ  کے پی کے

راولپنڈی: نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ( کے پی کے )  سہیل آفریدی کاکہنا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اور اس کے بعد باقی چیزیں آتی ہیں، بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے بطور وزیر اعلیٰ پہلے ہی دن سے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ قائداعظم بانی پاکستان ہیں اور ان کی تعلیمات ہمیں یہی سکھاتی ہیں کہ سب سے مقدم پاکستان ہے،  کل خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق اور پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی اپنے لیڈر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

سہیل آفریدی نے  کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کر کے مبارکباد دی، جس پر میں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا ساڑھے چار کروڑ عوام کا صوبہ ہے، ہمارے سیاسی اور ذاتی اختلافات میں عوام کو نقصان نہیں ہونا چاہیے،  میں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت دی جائے، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس بارے میں معلوم کر کے آگاہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم اپنے لیڈر سے ملاقات کے لیے ہر آئینی و قانونی راستہ اپنائیں گے،  پی ٹی آئی پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ احتجاجی سیاست کرتی ہے لیکن جب عدالتوں سے انصاف نہ ملے تو پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا ہے اور یہ آپشن اب بھی کھلا ہوا ہے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ اگر ایڈوائزری کونسل بنانے کی ضرورت ہوئی تو وہ خود بنائیں گے کیونکہ وہ وزیراعلیٰ ہیں،  صوبائی کابینہ کے حوالے سے بانی تحریک انصاف سے مشاورت کی جائے گی اور میں اپنی تجاویز بھی پیش کروں گا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں