ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالتی حکم کے باوجود وزیرِاعلیٰ کے پی کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جو انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔

راولپنڈی میں علیمہ خان اور نورین نیازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج بھی بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کا کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا، جبکہ دیر سے انصاف ملنا دراصل انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چھٹے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں اور مسلسل ناانصافی کا شکار ہیں۔ پاکستان میں 23 لاکھ سے زائد کیسز زیرِ التوا ہیں، ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ انصاف جلد اور شفاف طریقے سے فراہم کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ’’کوئی بھی ملزم اگر جیل میں ہو تو اس کی ضمانت سے متعلق فیصلہ دو ماہ کے اندر ہونا چاہیے، لیکن ہمارے کیس کو نو ماہ گزر چکے ہیں اور اب تک سماعت نہیں ہوئی۔‘‘

اس موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے مطالبہ کیا کہ ’’بانیٔ تحریکِ انصاف اور ان کی اہلیہ کی ضمانت کا کیس فوری طور پر سنا جائے۔‘‘

جبکہ نورین نیازی نے بتایا کہ آج وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا جیل پہنچے، مگر انہیں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جو ایک افسوسناک عمل ہے۔‘‘

یہ معاملہ ایک بار پھر اس بحث کو جنم دے رہا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد اور قیدیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ملک میں ادارتی ہم آہنگی کس حد تک مؤثر ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں