ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان طالبان یورپ میں اسائلم کیلئے 40 پاؤنڈ میں دھمکی آمیز خط فروخت کرنے لگے

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے نام پر جعلی موت کی دھمکیوں والے خط پیسے لے کر جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں مغربی ممالک میں پناہ (اسائلم) کے لیے بطور ثبوت استعمال کیا جا سکے۔

دی ٹیلگراف کی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ یورپ پہنچنے والے بعض افغان پناہ گزین ایسے خطوط پیش کر رہے ہیں جو بظاہر طالبان کے دستخطوں پر مبنی ہوتے ہیں اور ان میں یہ دعویٰ ہوتا ہے کہ خط کا وصول کنندہ طالبان کی نظر میں خطرناک یا ‘دشمن’ ہے۔

رپورٹ کے مطابق بدعنوان مقامی حکام رشوت لے کر ایسے دھمکی آمیز خطوط جاری کرتے ہیں، جنہیں بعد ازاں افغان پناہ گزین اپنی اسائلم درخواستوں میں شامل کر کے یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کی جان کو وطن میں خطرہ ہے۔

اخبار کے ایک صحافی نے اس ضمن میں اسٹنگ آپریشن کر کے بتایا کہ تین مختلف علاقوں کی مقامی انتظامیہ سے 40 برطانوی پاؤنڈ (تقریباً ساڑھے تین ہزار افغانی) دے کر جعلی خطوط حاصل کیے گئے، جن میں مبینہ طور پر طالبان کے دستخط موجود تھے۔

ان خطوط میں عام طور پر یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وصول کنندہ نے برطانوی حکومت کے ساتھ تعاون کیا ہے اس لیے اس کو سزا دی جائے گی؛ بعض خطوط میں سوشل میڈیا سرگرمیوں کی نگرانی، قانونی کارروائیوں یا خاندان کو ہدف بنانے کی دھمکیاں شامل تھیں۔ ایک خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ‘ہم آپ کے تعاون کے ثبوت رکھتے ہیں، فوراً خود کو پیش کریں ورنہ نتائج کی ذمہ داری آپ کی ہوگی’۔

قابلِ توجہ بات یہ ہے کہ دھمکی والے یہ خطوط اکثر اسی ملک کا نام بھی ذکر کرتے ہیں جہاں پناہ گزین نے اپنی پناہ کی درخواست جمع کرائی ہوتی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں