ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 37 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے قلیل مدتی ریلیف کی خوشخبری سامنے آئی ہے۔

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی کی قیمتوں میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کی باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔

یہ درخواست بجلی کی پیداوار میں ایندھن کے کم نرخوں اور مؤثر انتظامی اخراجات کے باعث جمع کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا اس درخواست پر سماعت 29 اکتوبر کو کرے گا، جس کے بعد فیصلہ متوقع ہے کہ آیا یہ کمی صارفین کے بلوں میں لاگو ہوگی یا نہیں۔ اگر نیپرا کی جانب سے منظوری دی جاتی ہے تو یہ کمی اگلے ماہ کے بجلی بلوں میں صارفین کو دستیاب ہوگی ۔

واضح رہے کہ  حکومت نے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی بجلی ریلیف پیکیج بھی تیار کر رکھا ہے۔ مجوزہ پیکیج کے مطابق آئندہ تین سال کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 14 روپے فی یونٹ تک کمی متوقع ہے۔ اس پیکیج کا مقصد زراعت اور صنعت کو توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے نجات دلانا اور ملکی معیشت کو استحکام دینا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں