ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمن سے ملاقات؛ مدارس ومساجد امورمیں دخل نہ دینے کی حکومتی یقین دھانی

کراچی: وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مدارس و مساجد کے امور میں حکومت کوئی دخل نہیں دے گی، فوکل پرسن فریقین کے درمیان رابطے کے لیے ہر وقت موجود ہو گا۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کراچی میں معروف عالمِ دین اور سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

محسن نقوی نے مفتی منیب الرحمٰن کی سربراہی میں ممتاز علمائے اہلسنت سے ملاقات کے دوران ماضی قریب میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ جبکہ ملاقات میں علامہ مظفر شاہ، مفتی عابد مبارک، علامہ لیاقت حسین اظہری، علامہ ریحان اظہر، مفتی رفیع نورانی، علامہ اشرف اور علامہ احمد ربانی شریک ہوئے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں