ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا: رانا ثنااللہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا جبکہ واضح کیا ہے کہ وہ حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔

ایوانِ صدر میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی کی پارلیمانی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا، اس لیے مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں بیٹھے گی، موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے، اس کے بعد آزاد کشمیر میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کرائے جائیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے فیصلے سے سیاسی عمل کو استحکام ملے گا۔ ان کے مطابق موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے بجائے نئے بحران پیدا کر رہی ہے، اس لیے اپوزیشن کی یکجہتی وقت کی ضرورت ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت عوامی توقعات پر پوری نہیں اتری، اسی لیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تحریکِ عدم اعتماد پر اتفاق کیا ہے۔ اگر پیپلز پارٹی کو ایوان میں اکثریت ملی تو وہ نئی حکومت تشکیل دے گی۔

اس موقع پر ایوان صدر میں دونوں جماعتوں کے وفود نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں ن لیگ کی جانب سے رانا ثنا اللہ، احسن اقبال اور امیر مقام شریک تھے، جبکہ پیپلز پارٹی کے وفد میں بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں