ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ای چالان اسی کے پاس جائیگا جس کے نام پر گاڑی رجسٹر ہوگی: وزیرداخلہ سندھ

کراچی: صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ ای چالان صرف اسی شخص کے پاس جائے گا جس کے نام پر گاڑی رجسٹرڈ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں جہاں کہیں ٹریفک سگنل ہوگا وہاں ای چالان سسٹم بھی فعال ہوگا۔ ٹریفک سگنلز کے ساتھ نصب کیمرے آئندہ ایک ماہ میں فعال کر دیے جائیں گے، جبکہ ایک سے ڈیڑھ سال میں پورے شہر میں 12 ہزار کیمرے لگانے کا منصوبہ ہے۔

ضیا لنجار نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں 2600 چالان کیے گئے، تاہم اتنے بڑے شہر کے لحاظ سے یہ تعداد بہت کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکلوں کے دو اقسام کے چالان ہوں گے، اور ای چالان ہمیشہ گاڑی کے اصل رجسٹرڈ مالک کو ہی بھیجا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فروخت کے باوجود گاڑی اپنے نام پر رکھنا بھی ایک قابلِ سزا جرم ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ 10 ہزار ٹریلرز اور ٹینکرز کو رجسٹر کر کے ان پر ٹریکرز نصب کیے گئے ہیں، جو ای چالان سسٹم سے منسلک ہیں۔ جیسے ہی کوئی ہیوی گاڑی 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ چلے گی، ای چالان خودکار طور پر جاری ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ جدید نظام فینسی نمبر پلیٹس کی شناخت کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

ضیا لنجار نے مزید بتایا کہ ٹریفک پولیس کے تعاون سے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈرائیونگ لائسنس کے تربیتی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ ڈرائیوروں کو بہتر تربیت اور آگاہی فراہم کی جا سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں