ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم رول بیک نہیں ہونے دیں گے ، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مرا د علی شاہ نے  کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک  نہیں ہونے دیا جائے گا، انہوں نے اس حوالے سے کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اعلان  کیا۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ میں طلبہ کی حاضری کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کردیا۔

مراد علی شاہ نے تقریب سےخطاب میں  کرتے ہوئے کہا کہ حاضری سسٹم کو صوبے  کے اسکولوں کے  بعد کالجز و جامعات میں بھی نافذ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہمیں علم ہونا چاہیے کہ بچے کہاں جارہے ہیں۔

بعد ازاں میڈیا سےگفتگو میں مراد علی شاہ نے این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اعلان کیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں ہونے دیں گے،18ویں ترمیم میں اور بھی بہت ساری چیزیں ہیں۔

  • فاروق اعظم صدیقی
  • ویب ڈیسک

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں