ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یو اے ای میں قومی دن کی خوشی، دو روزہ تعطیلات کا اعلان

ابو ظبی:متحدہ عرب امارات میں قومی دن کی آمد پر حکومت نے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے لیے دو روزہ عام تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا ہے 2 اور 3 دسمبر، یعنی منگل اور بدھ کو  پورے ملک میں دفاتر بند رہیں گے اور اس دوران قومی دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات اور سرکاری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق حکومتی بیان میں وضاحت کی گئی کہ چونکہ یو اے ای میں ہفتہ وار چھٹی ہفتہ اور اتوار کو ہوتی ہے، اس لیے نجی شعبے کے ملازمین کو مجموعی طور پر چار روز جبکہ سرکاری ملازمین کو بھی مسلسل چار دن آرام کا موقع ملے گا، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے قومی دن کے جشن کو بھرپور انداز میں منانے کا بہترین موقع قرار دیا ہے۔

ہر سال 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا قومی دن روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، یہ دن اس تاریخی اتحاد کی یاد دلاتا ہے جب 1971 میں ابوظبی، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور فجیرہ کی ریاستیں یکجا ہو کر متحدہ عرب امارات بنیں۔ اسی اتحاد نے جدید عرب دنیا کے ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک کی بنیاد رکھی۔

متوقع طور پر ہوٹلوں، شاپنگ مالز، تفریحی مقامات اور سیاحتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جائے گا، جبکہ ملک بھر میں آتش بازی، پرچم کشائی اور خصوصی تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا، جن میں شہری بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں