ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان سرحد پر جنگ بندی کی نگرانی جاری ہے، صورتحال برقرار ہے یا نہیں کہنا قبل از وقت ہے: پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے ایک بار پھر افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے اندر کارروائی کرنے والے دہشت گرد گروہ افغان شہریوں پر مشتمل ہیں اور ان کے خلاف شواہد افغان رجیم کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی اور پناہ گاہیں انسانی مسئلہ نہیں ہیں اور افغان طالبان پشتون قومیت کے نام پر پاکستان کے خلاف سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ پشتون آبادی افغانستان کے مقابلے میں زیادہ پاکستان میں مقیم ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ افغانستان میں دہشت گردی کو جائز قرار دینے کے فتوے جاری کیے گئے اور پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، افغان حکومت اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے اور کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کرے

طاہر اندرابی نے افغان طالبان کے اندر ایک لابی کی جانب بھی اشارہ کیا جو بیرونی فنڈز کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال کی جاتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران کی ثالثی کی کوششوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور یقین ظاہر کیا کہ ایران اس معاملے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے روس کی جانب سے کسی ممکنہ ثالثی کی کوششوں کا بھی خیرمقدم کیا۔

افغان سرحد پر جنگ بندی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی فورسز نگرانی کر رہی ہیں، تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ جنگ بندی جاری ہے یا نہیں، افغان مہاجرین کی واپسی کے امور تین مختلف کیٹیگریز میں دیکھے جا رہے ہیں اور کسی ٹائم لائن کا فی الحال علم نہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں