ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی مشاورت کا تیرھواں دور مکمل، عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی مشاورت کا تیرھواں دور مکمل ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی سیاسی مشاورت میں  دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، تجارت، توانائی، تعلیم اور عوامی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی، جبکہ ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر سیاسی امور مجید تختِ روانچی نے کی، اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں طے شدہ فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔تجارت کو مزید فروغ دینے، توانائی، ٹرانسپورٹ، تعلیم اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق خطے اور عالمی سطح کی صورتحال پر بھی جامع گفتگو ہوئی۔مشترکہ اقتصادی کمیشن اور جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی سمیت مختلف ادارہ جاتی مکینزم کی اہمیت پر زور دیا گیا۔پاکستان اور ایران نے اکثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے اور مضبوط مکالمہ برقرار رکھنے کا عزم کیا۔ اگلے دور کی سیاسی مشاورت تہران میں باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں