ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ایئرلائن کا فضائی میزبان کینڈا میں لاپتا؛گمشدگی کی تحقیقات شروع

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا ایک فضائی میزبان مبینہ طور پر کینیڈا میں لاپتہ ہو گیا، جس کے بعد ایئرلائن نے اس کی گمشدگی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کے مطابق مذکورہ فضائی میزبان ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز پی کے-798 کے لیے نہیں پہنچا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جب ان سے رابطہ کیا گیا تو اس نے عذر پیش کیا کہ ان کی طبیعت ناسازِ ہے، مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اگر غیرقانونی گمشدگی ثابت ہوئی تو کیبن کرو ممبر کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی خاص طور پر کینیڈا میں پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے لاپتا ہونے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں