ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین جنگ کے بعد یورپ کے دفاعی اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت ہے،  یورپی یونین

برسلز: یورپی یونین  ( ای یو) فوجی کمیٹی کے چیئرمین جنرل شان کلینسی نے کہاہے کہ  یورپ کو فوری طور پر اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ روس کی جانب سے یوکرین پر جاری جنگ نے برِ اعظم کو جنگ اور امن کے درمیان ایک خطرناک  گرے زون  میں دھکیل دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق آئرش ایئر کور کے جنرل اور جون میں ای یو کے اعلیٰ فوجی عہدے پر فائز ہونے والے کلینسی نے برطانوی اخبار The Irish Times کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ یورپ اب اپنے مشرقی سرحدی تحفظات کے حوالے سے غیر محفوظ نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ یورپ میں دفاعی اخراجات میں اضافہ معاشرے کو عسکری بنانے یا مشترکہ EU فوج قائم کرنے کے مترادف نہیں بلکہ موجودہ خطرات کے مطابق ایک دیرینہ ضرورت ہے،کوئی بھی رکن ریاست اس سے محفوظ نہیں۔ میں ہائبرڈ خطرات، دہشت گردی، سائبر اور خلائی خطرات کی بات کر رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جغرافیہ اب  سرحدی ہائبرڈ جنگ سے بچاؤ کی ضمانت نہیں، خاص طور پر یورپی ہوائی اڈوں پر ڈرون کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیشِ نظر،  اس کے لیے نہ صرف مضبوط افواج بلکہ معاشرتی سطح پر بھی مزاحمت کی صلاحیت پیدا کرنا ضروری ہے۔

کلینسی نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ یورپ کو دفاعی تیاری کے لیے کہیں زیادہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، جس میں صرف جنگ کی تیاری نہیں بلکہ ریڈی نیس اور ریزیلینس شامل ہیں، امریکا کی جانب سے یورپ پر دفاعی اخراجات بڑھانے کے مطالبات اوباما کے دور سے شروع ہوئے تھے، مگر “ڈونلڈ ٹرمپ نے اس عمل کو تیز کیا ۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں