ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اوگرا کی سفارش: سوئی نادرن اور سوئی سدرن کی گیس کی قیمتوں میں کمی

 اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے اور اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہیں، اوگرا نے سوئی نادرن اور سوئی سدرن کی اوسط قیمتوں میں کمی کا فیصلہ تجویز کیا ہے تاکہ صارفین کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

اوگرا کے ترجمان کے مطابق سوئی نادرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 3 فیصد کمی کی سفارش کی گئی ہے، جس کے بعد قیمت 1804 روپے 8 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائے گی، سوئی سدرن کے لیے 8 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد اوسط قیمت 1549 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائے گی۔

ترجمان اوگرا نے کہا کہ وفاقی حکومت سے ایڈوائس موصول ہونے کے بعد اوگرا گیس قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی،

حکومت سے سلیب کے حساب سے قیمتوں پر بھی ایڈوائس طلب کی گئی ہے تاکہ صارفین کو ہر سطح پر فائدہ پہنچایا جا سکے۔

ذرائع اوگرا کے مطابق اگر وفاقی حکومت اوگرا کی سفارشات کی منظوری دے دیتی ہے تو نئی گیس کی قیمتیں صارفین کو فوری طور پر منتقل کر دی جائیں گی،  اس سلسلے میں وفاقی حکومت کو 40 دن کے اندر جواب دینے کی پابندی ہے، بصورت دیگر اوگرا کا فیصلہ خود بخود لاگو ہو جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں