ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی جنگی طیارہ تھنڈر برڈز F-16 گرکر تباہ، پائلٹ محفوظ

امریکی فضائیہ کا تھنڈر برڈز F-16 گر کر تباہ ہو گیا۔ حاضردماغی سے پائلٹ محفوظ، تحقیقات شروع۔

امریکی ایئر فورس کے ایلیٹ تھنڈر برڈز ڈیمونسٹریشن اسکواڈرن کا ایک لڑاکا طیارہ بدھ کے روز جنوبی کیلیفورنیا کے صحرا میں گر کر تباہ ہو گیا، تاہم پائلٹ بروقت محفوظ طور پر باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔

ایف سولہ جنگی طیارہ تربیتی پرواز پر تھا، طیارہ گرنے اور پائلٹ کے نکلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، امریکی فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس حادثے میں پائلٹ معمولی زخمی ہوا جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، F-16 سی فائٹنگ فیلکن تقریباً صبح 10:45 پر ایک تربیتی مشن کے دوران کریش ہوا۔

یاد رہے کہ اسی علاقے میں 2022 میں بھی ایک نیوی F/A-18E سپر ہارنیٹ ٹرونا کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں