ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالتوں میں انصاف فراہم نہ کرنے والے ججز عہدہ چھوڑ دیں: علیمہ خان

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ججوں پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ جو ججز انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہیں، انہیں اپنے عہدے چھوڑ دینا چاہیے۔

بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کی مبینہ آئیسولیشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ہفتہ وار فیملی، وکلاء اور رشتہ داروں سے ملاقات کی اجازت حاصل ہے، مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ ان کی اپیلوں کی سماعت مقرر نہیں کر رہی، کیونکہ اگر اپیل سنی گئی تو عدالت کو انہیں ضمانت دینا پڑے گی، موجودہ صورتحال میں صرف سزا سنانے میں جلدی ہے اور آئندہ 10 سے 12 دن میں فیصلہ سنانے کا ارادہ ہے، تاہم وہ احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

علیمہ خان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے نام سے بھارت میں ایک جعلی انٹرویو تیار کیا گیا، جس میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا، اور اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جعلسازی پاکستان میں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا ان کے انٹرویوز نشر نہیں کرتا، جبکہ بین الاقوامی میڈیا مسلسل رابطے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت عمران خان کے لیے منگل کو چھ فیملی ممبرز اور چھ وکلاء، جبکہ جمعرات کو چھ دوست یا رشتہ دار ملاقات کر سکتے ہیں۔ بشریٰ بی بی کے لیے بھی چھ فیملی ممبرز کو ملاقات کا حق حاصل ہے۔

علیمہ خان کے بیانات نے عدالت اور قانونی نظام پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے شائقین سیاست میں ایک بار پھر بحث کو جنم دیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ اور حکومتی ادارے قانونی تقاضوں کے مطابق عمل کر رہے ہیں یا نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں