دبئی: غیرقا نونی مقیم افراد کو نوکری یا رہائش دینے والےپر 50لاکھ درہم یعنی پاکستانی 38 کروڑ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے رہائشی قوانین مزید سخت کر دیے،غیر قانونی افراد کو نوکری یا رہائش دینے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر 50 لاکھ درہم یعنی 38 کروڑ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ اماراتی رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی سہولت کاری پر بھاری جرمانہ ہوگا۔
وزٹ ویزے پر کام کرنا جرم، 10 ہزار درہم یعنی 7 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد جرمانہ ہوگا جبکہ جعلی رہائشی دستاویزات پر 10 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔
حکومت امارات نے رہائشی قوانین کی خلاف ورزی قومی سلامتی کے خلاف جرم قرار دے دیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی گئی۔