مکہ مکرمہ میں سعودی حکام نے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 افغان اور ایک پاکستانی شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا ہے۔ سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق دونوں افغان شہری مملکت میں میتھ اسمگل کرنے میں ملوث تھے جبکہ پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
وزارتِ داخلہ کے بیان کے مطابق تینوں افراد کے خلاف عائد الزامات عدالت میں ثابت ہوئے، اور اپیلوں کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد سزائے موت کے فیصلے برقرار رکھے گئے۔ قانونی تقاضے پورے ہونے پر سزاؤں پر عمل درآمد کر دیا گیا۔
سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کو منشیات کے خطرات سے محفوظ رکھنے اور منشیات اسمگل کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔