ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیاکا امیرترین امریکا کا والـٹن خاندان: دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبرپرعرب خاندان

نیویارک:  دنیا کے امیرترین خاندانوں میں امریکا کے والٹن خاندان جبکہ دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر عرب ممالک کے خاندان ہیں۔

غیر ملکی جریدے بلومبرگ نے ’ورلڈز رچسٹ فیملیز 2025‘ کے عنوان سے دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری کردی۔

اس فہرست کے مطابق دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی دولت میں گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 358.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور اب ان خاندانوں کی مجموعی دولت اب 2.9 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ میں عرب دنیا کے 3 بااثر اور دولت مند خاندانوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جن میں متحدہ عرب امارات کا ال نہیان خاندان، سعودی عرب کا آل سعود خاندان اور قطر کا آل ثانی خاندان شامل ہے۔

بلومبرگ کے مطابق ابوظبی کے حکمران آل نہیان خاندان کو دنیا کا دوسرا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا ہے جن کی مجموعی دولت کا تخمینہ 335.9 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

سعودی عرب کے شاہی آل سعود خاندان کو اس فہرست میں تیسرا نمبر دیا گیا ہے جن کی مجموعی دولت 213.6 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

اسی طرح قطر پر حکمرانی کرنے والا آل ثانی خاندان بلومبرگ کی 2025 کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جس کی مجموعی دولت کا اندازہ 199.5 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔فہ

؎رست میں معروف ریٹیل اسٹور چین والمارٹ کے مالک امریکا کے والٹن خاندان کو دنیا کا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا ہے اور ان کی دولت کا تخمینہ 513.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں