ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نیوی کا ایک اور اہم سنگ میل عبور؛ ہنگورکلاس چوتھی آبدوز کی رونمائی

راولپنڈی : پاکستان نیوی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیاہے۔ ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز ’غازی‘ کی چین میں رونمائی ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آبدوز ’غازی‘ کو چین کے شہر ووہان میں واقع شوانگ لیو بیس پر لانچنگ کی گئی، ’غازی‘ کی لانچنگ کے ساتھ ہی پاکستان نیوی نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ چین میں زیرِ تعمیر تمام چاروں آبدوزیں سی ٹرائلز کے مراحل سے گزر رہی ہیں، آبدوزیں پاکستان کے حوالے کئے جانے کے آخری مرحلے میں داخل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق حکومت پاکستان نے ہنگور کلاس کی آٹھ آبدوزوں کے حصول کے لیے چین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، معاہدے کے تحت چار آبدوزیں چین میں تیار کی جا رہی ہیں، باقی چار آبدوزیں پاکستان میں بنائی جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ یہ آبدوزیں جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گی، آبدوزیں طویل فاصلے سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ہانگر کلاس آبدوزیں خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں