ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشرف زیدی نے عمران خان کی قیدِ تنہائی کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی نے تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ دعوے حقائق کے برخلاف ہیں اور سابق وزیراعظم کی جیل میں ملاقاتوں کی تعداد خود ان الزامات کو غیر سنجیدہ ثابت کرتی ہے۔

مشرف زیدی نے بتایا کہ عمران خان تقریباً 860 روز سے جیل میں موجود ہیں اور قانون کے مطابق انہیں ہر ہفتے ایک ملاقات کی اجازت ہے،  112 ہفتوں کے دوران اُن کی مجموعی ملاقاتوں کی تعداد 870 رہی ہے جو قیدِ تنہائی کے تاثر کو غلط ثابت کرتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان نے اپنی بہنوں سے بھی بڑی تعداد میں ملاقاتیں کی ہیں، جن میں مجموعی طور پر 137 ملاقاتیں شامل ہیں۔ ان میں سے 45 ملاقاتیں علیمہ خان، 49 عظمیٰ خان اور 43 نورین خان کے ساتھ ہوئیں، یہ اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ قید تنہائی کا بیان محض سیاسی بیانیہ ہے اور حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

مشرف زیدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے دعوے جیل کے قواعد اور ملاقاتوں کے ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے  ، اگر عمران خان واقعی قید تنہائی میں ہوتے تو اتنی بڑی تعداد میں ملاقاتوں کا سلسلہ ممکن ہی نہ ہوتا۔

ترجمان نے کہا کہ جمہوری عمل میں اختلافِ رائے کو برداشت کیا جانا چاہیے، مگر ایسے سنگین الزامات سیاسی فائدے کے بجائے غلط بیانی کے مترادف ہیں،  حکومت حقائق سامنے لانے کے لیے ہمیشہ تیار ہے اور جیل حکام کا ریکارڈ اس سلسلے میں کسی بھی مؤقف کا کھلے عام ثبوت فراہم کرتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں