ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کے متعدد حصے ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

دھند کی شدت کے باعث حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس پر موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی، ایم فور شیر شاہ سے شام کوٹ، ایم فائیو شیر شاہ سے روہڑی اور ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ دھند کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، جس کے پیش نظر موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ آج گوجرانوالہ 429 پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ ملک کا سب سے زیادہ آلودہ شہر ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق فیصل آباد میں پارٹیکولیٹ میٹر کی سطح 347، پشاور میں 272، راولپنڈی میں 207 جبکہ لاہور میں 180 ریکارڈ کی گئی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں