ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں بسنت منانے کےلیے مختلف مقامات کا انتخاب

لاہور:صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بسنت منانے کےلیے مقامات کا انتخاب کرلیا گیا، بسنت کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں 6 سے 8 فروری تک بسنت کو بطور تہوار منانے کی تیاریاں جاری ہیں، اس سلسلے میں ہونے والی تقریبات کے لیے انتظامیہ نے شہر میں مختلف مقامات کا انتخاب کیا ہے، جن میں گریٹر اقبال پارک، جلو پارک، جیلانی پارک، گلشن اقبال پارک اور ماڈل ٹائون پارک شامل ہیں ۔

اسی طرح اندرون شہر میں بھی بسنت منانے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت کی تقریبات کے دوران دھاتی ڈور، تار، تندی اور کیمیکل والی ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

 پتنگ بازی کے لیے صرف کمزور شیشے اور مانجھے سے تیار کردہ ڈور استعمال کرنے کی اجازت ہو گی، کسی بھی خطرناک مواد کے استعمال کو روکنے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

 پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ممنوعہ ڈور کے استعمال کی نشاندہی کرنے والے افراد کو 5 ہزار روپے انعام دیا جائے گا تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی بروقت اطلاع دی جاسکے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں