ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اہلیہ اور بیٹی کے قاتل ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت عدالت نے منسوخ کر دی

لاہور: اپنی اہلیہ اور بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت عدالت نے منسوخ کر دی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برکی پولیس نے مقدمے میں ملزم کے خلاف 201 اور 302 کے سنگین الزامات شامل کیے ہیں، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عثمان حیدر کی ضمانت منسوخ کر دی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے واقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان تیار کیا جا رہا ہے اور ملزم کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شخص کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا اور عوام کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں