ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا

راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل ارجمند شاہ نے اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران دونوں کو پی پی سی کی دفعہ 409 کے تحت 7، 7 سال اور انسداد رشوت ستانی ایکٹ کی دفعہ 5/2/47 کے تحت 10، 10 سال قید کی سزا بھی سنائی، جس کے بعد دونوں پر مجموعی طور پر 17 سال قید اور ایک کروڑ 64 لاکھ 500 روپے فی کس جرمانہ عائد کیا گیا۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند، ایف آئی اے پراسیکیوٹر بیرسٹر عمیر مجید، بیرسٹر شہروز گیلانی، بلال کھوسہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے افضل خان موجود تھے۔

یاد رہے کہ 13 جولائی 2024 کو نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں اڈیالہ جیل میں گرفتار کیا تھا۔ دونوں 37 دن تک نیب کی تحویل میں رہے اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد 20 اگست کو احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں