ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شدید دھند کے باعث پنجاب میں متعدد موٹرویز بند

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے سے موٹرویز کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا ہے۔

دھند کی شدت کے باعث موٹروے پولیس نے احتیاطی تدابیر کے تحت ٹریفک روک دی ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے للہ انٹرچینج جبکہ ایم تھری فیض پور سے سمندری تک بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ایم فور شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں، ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر اور ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک ٹریفک معطل ہے۔

مزید برآں موٹروے ایم فائیو ظاہر پیر سے روہڑی تک بڑی گاڑیوں کے لیے بند کر دی گئی ہے جبکہ شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ مختلف علاقوں میں گاڑیوں کی رفتار انتہائی کم ہو گئی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کی صورت میں فوگ لائٹس اور مناسب رفتار کا خیال رکھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں