ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوہستان مالی اسکینڈل: قیصر اقبال نے 14 ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست دی

کوہستان مالی اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال نے 14 ارب روپے کی پلی بارگین کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کو درخواست جمع کروا دی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق قیصر اقبال محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں ہیڈ کلرک تھا اور اس کے علاوہ اس کی اہلیہ کے نام پر بھی 10 ارب روپے مالیت کی گاڑیاں، بنگلے، پلازے، سونا اور دیگر اثاثے موجود ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 4 ارب روپے کے اثاثے بے نامی ڈمپر ڈرائیور کے نام پر خریدے گئے تھے۔ اس سے قبل نیب نے 40 ارب روپے کے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں 8 اہم ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن میں 2 سرکاری افسر، 2 بینکرز اور 4 ٹھیکیدار شامل تھے۔

ملزم کی طرف سے کی گئی یہ درخواست اسکینڈل میں مقدمات کی جلد نمٹاری کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں