ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ بھی افغان طالبان کے زیرِ سایہ دہشت گردی سے خائف ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستانی سرحد پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد کیمپوں پر پاکستان کی کارروائی کا موازنہ بھارت کے بہاولپور اور مریدکے میں مساجد اور مدارس پر غیر قانونی حملوں سے کرنا سراسر غلط ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھی افغان طالبان کے زیرِ سایہ دہشت گردی سے خائف ہیں اور پاکستان میں افغانستان سے آنے والی دہشت گرد تنظیمیں اور حملے اس کا واضح ثبوت ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے میں بھارت آج تک کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دے سکا جبکہ پاکستان نے غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی، اقوام متحدہ کی جاری رپورٹ بھی واضح کرتی ہے کہ بھارتی جارحیت غیر قانونی اور بے ثبوت تھی اور پاکستان کا ردِ عمل مکمل طور پر جائز تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں بھی بھارت اور اس کی پراکسی خوارج کے کسی بھی الزام کو مسترد کیا اور آج بھی اسے مسترد کرتا ہے، بھارتی پروپیگنڈے  کو پاکستان  نے ہمیشہ ناکام بنایا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں