ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صبا قمر کی بولڈ انداز میں ریہرسل، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اپنی جاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں لیکن وہ اپنے بے باک انداز کی بدولت اکثر شدید تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔

پانی جیسا پیار، باغی، بے شرم، چیخ، ڈائجسٹ رائٹر اور فراڈ جیسے متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر حال ہی میں برائیڈل کورچر ویک میں ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں۔

صبا قمر کے انداز کو مداحوں نے خوب سراہا اور ان کی تعریف کرتے نظر آئے۔

تاہم اسی برائیڈل کورچر ویک کے دوران صبا قمر کی بیک اسٹیج ریہرسل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ انتہائی چست لباس پہنے ہوئے بولڈ انداز میں واک کرتی نظر آئیں۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں