ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقلیتوں کا تحفظ آئینی ذمہ داری اور قومی طاقت ہے، فیلڈ مارشل

راولپنڈی:فیلڈ مارشل حافظ  عاصم منیر نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظریے اور ریاستی تشخص کا بنیادی حصہ ہے، جبکہ مساوات، مذہبی آزادی اور آئینی اقدار ہی وہ اصول ہیں جن پر پاکستان کی بنیاد رکھی گئی۔

 انہوں نے یہ بات کرائسٹ چرچ راولپنڈی کے دورے کے دوران کرسمس کی تقریبات میں شرکت کے موقع پر کہی، فیلڈ مارشل نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی اور ملک میں امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جنرل حافظ عاصم منیر نے کہا کہ مختلف مذاہب اور عقائد کے ماننے والوں کے درمیان احترام اور اتحاد ہی ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے،  قائداعظم کا تصورِ پاکستان آج بھی رہنمائی فراہم کرتا ہے، جس میں تمام شہریوں کو رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر مساوی حقوق دینے پر زور دیا گیا ہے، قائداعظم کے ویژن کے مطابق مذہبی آزادی اور آئینی بالادستی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اصل طاقت اس کے عوام، مساوی مواقع اور آئین کی پاسداری میں پوشیدہ ہے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ صرف آئینی تقاضا ہے بلکہ قومی اتحاد کے فروغ کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی اور دفاع میں مسیحی برادری کی خدمات کو بھی سراہا، مسلح افواج میں مسیحی برادری کی نسل در نسل قربانیاں اور خدمات حب الوطنی اور قومی یکجہتی کی روشن مثال ہیں، جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک افواج تمام شہریوں کے مساوی حقوق کے تحفظ، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور قومی سلامتی کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ اس موقع پر مسیحی رہنماؤں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورے پر شکریہ ادا کیا اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ میں افواجِ پاکستان کے کردار کو سراہا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں