ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیجنڈ ٹرسٹ ٖفراڈ اسکیم، 5 کروڑ 80 لاکھ کی کرپشن کا مرکزی ملزم گرفتار


کراچی:

سندھ حکومت کے محکمہ اینٹی کرپشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیجنڈ ٹرسٹ فراڈ اسکیم کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن سندھ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلیشمنٹ  ضلع ویسٹ کراچی کی ٹیم نے وفاقی اسپیشل ایجنسی کی معاونت سے نعمت اللہ کو کیس نمبر 11/2025 میں گرفتار کیا، نعمت اللہ مبینہ طور پر مرکزی ملزم ہے جس نے لیجنڈ ٹرسٹ کا مجاز شخص بن کر فراڈ کیا اور اس کی چیک بک حاصل کیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن امتیاز علی ابڑو کے مطابق ملزم نے ساتھی ملزمان کے ساتھ تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کے چیک اپنے نام پر نکلوائے، جبکہ مجموعی بدعنوانی کے الزامات تقریباً 5 کروڑ 80 لاکھ روپے ہیں، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا اور اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں