اسلام آباد: وفاقی حکومت نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی یو ٹیوبر عادل فاروق راجہ پر پابندی عائد کردی۔
عادل فاروق راجہ پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے ان پرپابندی کی داخلہ ڈویژن کی سرکولیشن سمری منظور کرلی ہے۔
عادل راجہ پرپابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ1997 کی دفعہ11 ڈبل ای کے تحت عائد کی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے عملدرآمد رپورٹ سات دن کے اندر کابینہ ڈویژن کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔