ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹلی، حماس کو فنڈنگ کے شبہے میں 9 افراد گرفتار

اٹلی کے انسدادِ دہشت گردی یونٹ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو مبینہ طور پر فلاحی اداروں کے ذریعے مالی معاونت فراہم کرنے کے الزام میں 9 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی شہر جینووا کے پراسیکیوٹرز نے اپنے بیان میں کہا کہ گرفتار افراد پر فلسطینی گروہ کو رقوم منتقل کرنے کا الزام ہے، جسے اسرائیل کے ساتھ ساتھ اٹلی اور امریکا بھی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق مشتبہ افراد نے گزشتہ دو برسوں کے دوران انسانی ہمدردی کی آڑ میں جمع کی گئی تقریباً 8.2 ملین ڈالر کی رقم حماس سے منسلک اداروں تک پہنچائی، جبکہ کارروائی کے دوران 8 ملین یورو سے زائد مالیت کے اثاثے بھی ضبط کیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطین کے حامی ایک فلاحی تنظیم کے دفاتر اور گرفتار افراد کے گھروں سے 1.08 ملین یورو نقد برآمد کیے گئے، جبکہ حماس کی معاونت سے متعلق مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسرائیلی وزارتِ دفاع کے دعوے کے مطابق اس آپریشن میں اسرائیلی خفیہ اداروں سمیت دیگر ایجنسیوں نے اطالوی حکام کو معلومات اور شواہد فراہم کر کے تعاون کیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے دوران اٹلی ان ممالک میں شامل رہا ہے جو کھل کر اسرائیل کی حمایت کرتے رہے ہیں اور اس کے قریبی اتحادی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں