ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے نے 6 سال بعد لندن کے لیے پروازیں دوبارہ بحال کر دیں

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے مانچسٹر کے بعد اسلام آباد سے لندن کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جبکہ لندن کی پروازیں ہیتھرو ائیرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے روانہ ہوں گی۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ لندن کے لیے پہلی پرواز 29 مارچ سے روانہ ہوگی۔ یہ پرواز قومی ائیرلائن کی لندن کے لیے چھ سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ شروع کی جانے والی سروس ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ لندن پی آئی اے کا سب سے پہلا بین الاقوامی اور انتہائی پرکشش روٹ رہا ہے، جس کی بدولت مسافروں کے لیے نئےترجمان zسفر کے مواقع فراہم ہوں گے۔

قومی ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  پی آئی اے پہلے ہی مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اکتوبر 2025 میں اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار تین پروازوں کا افتتاح کیا تھا، جس کے بعد پہلی پرواز مانچسٹر پہنچی تھی۔

اس اقدام سے پی آئی اے کی بین الاقوامی سروسز کو مزید وسعت ملے گی اور مسافروں کے لیے یورپ کے اہم شہروں تک سفر کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں