یوروسٹار نے بجلی کی فراہمی میں مسئلے کے باعث اپنی سروس مکمل طور پر معطل کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کو لندن سے پیرس، ایمسٹرڈیم اور برسلز کو ملانے والی تمام ٹرینیں چینل ٹنل میں بجلی کی خلل کے بعد رکی رہ گئی ہیں۔ یہ واقعہ کرسمس اور نئے سال کے دوران سب سے زیادہ مصروف سفر کے وقت پیش آیا۔
یوروسٹار کے ترجمان کے مطابق چینل ٹنل میں بجلی کی فراہمی میں خرابی کے سبب ایک شٹل ٹرین اندر رک گئی، جس کے بعد لندن آنے اور جانے والی تمام ٹرینیں اگلے نوٹس تک معطل کر دی گئیں۔
مسافروں کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے یوروسٹار نے اپنی ویب سائٹ پر معلومات فراہم کیں اور اپنے سفری منصوبوں کو مؤخر کرنے کا مشورہ دیا۔