اسلام آباد: معاون خصوصی خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان کے بیان کے بعد سیاسی ماحول ایک بار پھر گرم ہو گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے شفیع اللہ جان کی جانب سے عظمیٰ بخاری کے بارے میں کیے گئے بیانات کو غیر شائستہ اور قابل مذمت قرار دیا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ انتہائی گھٹیا گفتگو ہے جو پہلے بھی کی گئی اور اب بھی جاری ہے اور کسی صورت قابل قبول نہیں، اہم عہدے پر فائز شخص کو اس قسم کی زبان زیب نہیں دیتی، ان لوگوں سے کہوں گا زبان کو لگام دیں، بہن بیٹیوں کی عزت کرنا سیکھیں، ورنہ ہمیں عزت کرانا بھی آتا ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے اس واقعے کو پی ٹی آئی کے زہریلے کلچر سے جوڑتے ہوئے کہا کہ یہ کلچر خواتین کے احترام کو نظر انداز کرتا ہے اور بدسلوکی کو سیاسی طرز عمل کے طور پر معمول بنا دیتا ہے یہ رویہ اس سرزمین کے لیے تشویشناک ہے جو خواتین کے احترام کے حوالے سے مشہور رہی ہے۔
خیال رہےکہ