ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کے لیےاہم خبرآگئی

اسلام آباد: سعودی عرب میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی ہے۔سعودی عرب میںپاکستانی کارکنوں کے لیے کام کے اوقات، تنخواہ اوو ٹائم سے متعلق بیورو آف امیگریشن نے تفصیلات شیئر کی ہیں۔

 بیورو آف ایمگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کارکنوں کی آگاہی کے حوالے سے سعودی عرب کے معیاری اوقات کار، آرام کے شیڈول، اوورٹائم اور تنخواہ کے بارے میں تفصیلات بتائی ہیں۔

 گائیڈ لائنز کے مطابق سعودی عرب میں کام کے عام اوقات روزانہ زیادہ سے زیادہ آٹھ گھنٹے یا ہفتے میں 48 گھنٹے تک محدود ہیں۔

 ملازمین کو کام کے اوقات کے دوران لازمی آرام کرنے کا بھی حقدار قرار دیا گیا ہے، تاہم ملازمین کو کام کے معمولات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

 پالیسی کے تحت ملازمین کو ہفتے میں کم از کم ایک پورا دن آرام کا ملے گا یعنی چھٹی ہوگی۔

 یہ ہفتہ وار چھٹی مسلسل چھ کام کے دنوں کے بعد فراہم کی جائےگی ۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ چھٹی کا دن عام طور پر جمعہ کو ہونا چاہیے، تاہم اگر کام کی ضروریات کے تحت اس دن چھٹی ناقابل عمل ہو تو چھٹی کا متبادل دن مقرر کیا جائے۔

ملازمین کے لیے بیورو نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر کام کے اوقات معیاری آٹھ گھنٹے سے زیادہ ہوجائیں تو اسکو اوور ٹائم سمجھا جائے گا، جس کے لیے ملازمین کو ان کی ریگولر اجرت سے 50 فیصد زیادہ شرح پرادائیگی کی جائیگی۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں