ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جے این یو میں مودی اور امیت شاہ کے خلاف نعرے، انتظامیہ حرکت میں آ گئی

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں طلبہ کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی، جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے دہلی پولیس سے ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ نعرے محض جمہوری اختلاف تک محدود نہیں بلکہ کیمپس کی ہم آہنگی اور سکیورٹی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات تعلیمی ماحول کو متاثر کرتے ہیں اور یونیورسٹی کے نظم و ضبط کے خلاف ہیں، اسی لیے قانونی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی پہلے بھی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز رہی ہے، جہاں 2020 کے دہلی فسادات کے بعد طلبہ رہنما عمر خالد اور شرجیل امام کی گرفتاری کے معاملات نے ملک بھر میں بحث کو جنم دیا تھا، دونوں رہنما تاحال جیل میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں