سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے صنعتی صارفین کے لیے گیس کی لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کے ترجمان کے مطابق صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی اتوار صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک بند رہے گی۔
ترجمان نے واضح کیا کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے معمول کے مطابق گیس کی فراہمی برقرار رہے گی، تاہم رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک محدود وقفے کے دوران فراہمی معطل ہوگی۔
کمپنی نے صنعتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس دوران اپنے پروڈکشن اور گیس کے استعمال کی منصوبہ بندی کرلیں تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ یا نقصان سے بچا جا سکے۔