ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں مداخلت یا جواب دینے کا مطلب فوج اتارنا نہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو  قتل کرنے کی صورت میں ایک بار  پھر ایران کو  خبردار کردیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ  ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا، امریکی صدر نے ساتھ ہی واضح کردیا کہ جواب دینے اور  مداخلت کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ہے۔

صدر ٹرمپ بولے ایران اس وقت مصیبت میں ہے، مجھے ایسا لگتا ہے کہ ایران کے کچھ شہروں پر لوگ قابض ہیں۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ براسلوک کیا، ایرانی حکومت کو آج اپنی عوام کی جانب سے جواب مل رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی صدر نے متنبہ کیا تھا کہ اگر احتجاج کے دوران مظاہرین کو قتل کیا گیا تو وہ ایران کو بھرپور اور بہت سخت جواب دیں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں