ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقرار الحسن کا نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان

لاہور: معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے نئی سیاسی جماعت کے قیام اور اس کے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اپنی جماعت کا نام  پاکستان عوام راج تحریک بتایا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقرار الحسن نے واضح اعلان کیا کہ وہ کبھی بھی کسی سیاسی پارٹی کا عہدہ، سرکاری منصب یا حکومتی پوزیشن حاصل نہیں کریں گے، وہ اللہ اور اس کے نبی ﷺ کو گواہ بنا کر یہ عہد کرتے ہیں کہ نہ پارٹی سطح پر اور نہ ہی سرکاری سطح پر کوئی عہدہ قبول کریں گے۔

اقرار الحسن نے مزید کہا کہ وہ اپنی جماعت یا کسی دوسری سیاسی جماعت سے کسی قسم کا ذاتی فائدہ بھی حاصل نہیں کریں گے،پاکستان عوام راج تحریک  کی سرگرمیوں کا جلد ملک بھر میں آغاز کیا جائے گا۔

اینکر سے سیاست میں قدم رکھنے والے اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت ایک مکمل جمہوری پلیٹ فارم ہو گی، جس کی اصل مالک پاکستان کی عوام ہوں گی، دیگر جماعتوں کے برعکس یہ پارٹی کسی خاندان یا فرد کی جاگیر نہیں بلکہ عوامی نمائندگی پر مبنی تحریک ہو گی۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں